اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی مںظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے وزارت خزانہ کی جانب سے سمری موصول ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 15.40 روپے اورڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 کمی کی منظوری دیدی
وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے مہنگائی میں واضح کمی ہوئی اور معاشی استحکام آیا ہے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم نے وزارتِ خزانہ کو ہدایات کی تھی کہ آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 15.4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7.9 روپے کمی کی جائے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آج رات کو آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا، قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا
Salasar jhuthi Khabar hai yah aisa kuchh Nahin hua petrol ki price per sirf 5 kami Hui hai cal raat ko dalvaya hai