
ممبئی: بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کی اپنی دوسری اہلیہ کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر منور فاروقی کی دوسری شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ کامیڈین نے دو ہفتے قبل میک اپ آرٹسٹ مہہ زبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی۔