معروف اداکار، صداکار، ہدایتکار طلعت حسین انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف اداکار، صداکار و ہدایت کار طلعت حسین انتقال کر گئے، ان کی تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

طلعت حسین کی نماز جنازہ میں شبیر جان، منور سعید، جاوید شیخ، سلیم شیخ، شہزاد رضا، نبیل سمیت دیگر اداکاروں نے شرکت کی۔

سابق صدر عارف علوی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر معروف شخصیات بھی جنازے میں شریک تھیں۔

اس سے قبل  آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سے طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق طلعت حسین کافی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے، وہ شروع سے ہی آرٹس کونسل کراچی کے رکن رہے ہیں اور وہ آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی میں بھی شامل تھے۔

صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ نے کہا ہے کہ مرحوم طلعت حسین ایک بہترین انسان اور زبردست آرٹسٹ تھے، انہوں نے متعدد ملکی و غیر ملکی فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940ء میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے فنون لطیفہ کو نصف صدی دی، ان کی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری اور آرٹ میں گزرا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*