شہری ہوابازی کے برطانوی محکمے Department for Transportation کے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایوی ایشن سیکورٹی اسیسمنٹ کی کامیاب تکمیل


کراچی( کامران شیخ)

شہری ہوابازی کے برطانوی محکمے DFT کے چار  رکنی ٹیم مسٹر عبدالغفارکی سربراہی میں تین روزہ ایوی ایشن سکیورٹی اسیسمنٹ پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی ۔ اس جانچ کا مقصد اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایوی ایشن سیکورٹی کو بین الاقوامی معیار پر پرکھنا اور براہ راست برطانوی پروازوں کے لیے اضافی سیکورٹی اقدامات کو جانچنا تھا۔  ائیرپورٹس سیکورٹی فورس جو کہ پاکستان میں شہری ہوا بازی اور ہوائی اڈوں کی حفاظت کی ذمہ دار فیڈرل فورس ہے نے ایوی ایشن سیکورٹی اسیسمنٹ کے سلسلے میں تمام عملی اقدامات کو یقینی بنایا۔
یوکے ڈی ایف ٹی برٹش ہائی کمیشن میں ایوی ایشن کے فرسٹ سیکرٹری عبدالغفار ، UK-DfT انسپکٹرز اینڈریو شرائیوز اور ڈینئیل پیجیٹ کے ہمراہ ہوائی اڈے کی ایوی ایشن سیکورٹی اسیسمنٹ کے لیے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ اے ایس ایف اسلام آباد کے چیف سیکورٹی آفیسر کرنل ندیم نے ٹیم کا استقبال کیا۔ ٹیم لیڈر غفار نے تعمیر استعداد اور صلاحیت کے ذریعے پاکستان کے ایوی ایشن سیکیورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے کے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔  افتتاحی اجلاس میں چیف سیکورٹی افسر کرنل ندیم اور ایئرپورٹ کے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ 
ایوی ایشن سیکورٹی اسیسمنٹ ٹیم نے ائیرپورٹ کے سیکورٹی انتطامات کا عملی جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا جہاں ہیڈ کوارٹر اے ایس ایف کراچی سے آئے اے ایس ایف کی نیشنل انسپکٹرز پر مشتمل ٹیم نے اسیسمنٹ ٹیم کو ائیرپورٹ پر سیکورٹی  ڈیپلائمنٹ، داخلی کنٹرول، برطانوی پرواز کے حوالے سے اضافی اقدامات. سکریننگ، پاسز کے اجراء، گاڑیوں اور سٹاف کی سکریننگ، اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اے ایس ایف کی استعداد کے حوالے سے بریفنگ دی۔
پوری اسیسمنٹ کے دوران، انسپکشن ٹیم نے ہوائی اڈے پر مختلف حفاظتی اقدامات کے نفاذ کا بغور معائنہ کیا، خاص طور پر ان اضافی اقدامات پر توجہ مرکوز کی جو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے لیے اختیار کیے جا رہے ہیں۔
اسیسمنٹ کے اختتام پر سی ایس. او اسلام آباد ائیرپورٹ کے آفس میں تقریب منعقد ہوئی , اختتامی تقریب کے دوران انسپکشن ٹیم نے پاکستان میں ایوی ایشن سیکورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار دیا اور براہ راست آنیوالی برطانوی پروازوں کے لیے اٹھائے جانیوالے اضافی اقدامات اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے ائیرپورٹس سیکورٹی فورس کی کاوشوں کو سراہا ۔ آخر میں یوکے ڈی ایف ٹی ٹیم کے ممبران کو یادگاری شیلڈذ پیش کی گئیں۔ اس سے قبل فروری میں شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم کے تحت ہونیوالے یونیورسل آڈٹ میں اعلیٰ سکور حاصل کرکے پاکستان ایشیا میں بہترین پوزیشن پر رہا اور اس کو برطانیہ سے آنیوالے ایوی ایشن انسپکٹرز نے بھی سراہا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*