کراچی: مئی میں پارہ 40 ڈگری سے اوپر جانے کا امکان نہیں

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں مئی میں درجۂ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ہونے کا امکان نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بالائی سطح پر موجود ہوا کے زائد دباؤ کے باعث ملک کے اکثر مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، جون کے پہلے ہفتے تک یہ گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ دنوں میں درجۂ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے، جبکہ بالائی سندھ میں درجۂ حرارت 50 ڈگری سینٹی تک جا سکتا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*