احمد آباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ہیٹ اسٹروک کے باعث احمد آباد کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اداکار منگل کو اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے احمد آباد میں موجود تھے جو شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ شاہ رخ خان احمد آباد میں 45 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے باعث ڈی ہائیڈریشن کا شکار ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار فی الحال طبی نگرانی میں ہیں تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہے، اسپتال کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے
Loading...