مالاکنڈ: ایک شخص نے فائرنگ کرکے ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا

مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں ایک شخص نے اپنی ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درگئی کے علاقے سورن شریف میں پیش آیا۔

اہل علاقہ کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور اس نے گھریلو ناچاکی پر اپنے گھر کے 4 افراد کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*