ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتائی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی جانب سے کراچی میں منعقد کیے جانے والے ایوارڈز شو میں شرکت کی۔
اس دوران ایک صحافی نے علیزے شاہ سے دریافت کیا کہ وہ اتنے عرصے سے کہاں غائب ہیں؟ اس کے جواب میں اداکارہ کا بتانا تھا کہ وہ اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس میں مصروف ہیں
صحافی نے ایک اور سوال پوچھا کہ آپ سوشل میڈیا پر بہت کم نظر آتی ہیں۔
اس سوال کے جواب میں علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کرتی ہیں کہ سوشل میڈیا پر کم سے کم ہی پوسٹ کریں، جب کوئی کام ہوتا ہے یا کوئی پوسٹ ضروری ہوتی ہے تو ہی وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ انٹرنیٹ صارفین کے ہاتھوں متعدد بار سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔
علیزے شاہ پر اکثر اوقات ہی اُن کے پہناوے اور بدلے ہوئے چہرے کے خدو خال پر صارفین ٹرول کرتے نظر آتے ہیں