کراچی: درجۂ حرارت 63، محسوس 45 ڈگری ہونے لگا

کراچی کے مختلف علاقوں کو شدید جھلسانے والی گرمی کی لہر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

نجی ویدر اسٹیشن کے مطابق شہر کے جنوبی علاقوں میں درجۂ حرارت 36.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

نجی ویدر اسٹیشن نے بتایا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے، جس کے باعث درجۂ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہے

محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ میں موسم مزید گرم ہونے کا امکان ہے، جبکہ وسطی و بالائی سندھ میں کل سے دن میں درجۂ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

تھر پارکر، عمر کوٹ، ٹھٹہ، بدین میں آج چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جس کے دوران درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں دن میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*