صوبائی وزیرِ یونیورسٹی اینڈ  بورڈز ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے افسران کی معطلی کے احکاماتِ واپس لیں ،،ملک خورشید قادری

صوبائی وزیرِ یونیورسٹی اینڈ  بورڈز ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے افسران کی معطلی کے احکاماتِ واپس لیں ،،ملک خورشید قادری




کراچی (پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا کراچی ڈویژن کے چیرمین ملک خورشید احمد قادری ،جنرل سیکٹری طاہر بنگش نے صوبائی وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈز  سے مطالبہ کیا کہ وہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے شعبہ امتحانات کے قائم مقام کنٹرولر آور ڈپٹی کنٹرولر کے معطلی کے احکاماتِ فوری واپس لیں ۔ ایپکا نے کہا  کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں چیر مین سید شرف علی شاہ کی سربراہی میں بورڈ کے افسران و ملازمین نیک نیتی و دیانتداری کے ساتھ فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں بہتر سے بہتر آور معیاری امتحانات کے لئے کاوشیں اور کوششیں قابلِ فخر اور لائق تحسین ہے چیر مین سید شرف علی شاہ اور بورڈ کے افسران و ملازمین کی شب و روز کی محنت سے سندھ کے تعلیمی بورڈز میں کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ منفرد مقام رکھتا ہے  لاکھوں طلبہ و طالبات کا ہر سال کراچی بورڈ سے ان رول ہونا کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کا اعزاز ہے

اسکول میں فرنیچر کا کم ہونا اس کی زمہ داری ہیڈ میسڑ یس یا سینٹر سپرنٹینڈنٹ اور ضلع کے متعلقہ تعلیمی افسر کی بنتی ہے اسکول انتظامیہ کی نااہلی ملبہ بورڈ افسران پر ڈالنا سرا سر ذیادتی ہے ایپکا آس کی مذمت کرتی ہے آور وزیر یونیورسٹی اینڈ بورڈز سندھ سے درخواست کرتی ہے کہ وہ دیانتدار اور فرض شناس آفسران کی معطلی کے احکاماتِ فوری واپس لیں آور اعلی اختیاراتی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے نااہل و بددیانتی کرنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*