
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمہ دانیا شاہ عدالت میں پیش ہوئی۔
ملزم قرار دیے جانے پر یوٹیوبر یاسر شامی نے عدالت میں سرنڈر کیا اور درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت نے یاسر شامی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ملزم یاسر شامی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا بھی حکم دیا۔
قبل ازیں استغاثہ کے مطابق عدالت نے مقدمے میں پیش نا ہونے پر معروف یوٹیوبر یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود ملزم یاسر شامی پیش نہیں ہورہے تھے۔ مقدمے میں گواہان کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں۔ مقدمے کی ملزمہ دانیا شاہ ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عامر لیاقت کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وارنٹ گرفتاری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب کیس میں دو افراد پر الزامات ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پہلا الزام دانیہ ملک پر ہے جنہوں نے نازیبا ویڈیوز بنائیں اور ان کو جان بوجھ کر لیک کیا