
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی پُراعتماد شخصیت اور فیشن کے باعث اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اپنے شوہر کیپٹن ریٹائر صفدر کے ساتھ اُن کی ایک پرانی یادگار تصویر آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
وائرل تصویر میں مریم نواز پنک رنگ کا جوڑا پہنے کھڑی ہیں اور کندھے پر براؤن بیگ لٹکا رکھا ہے، انہوں نے لال رنگ کی لپ اسٹک لگا رہی ہے جبکہ ان کے ہاتھ میں چشمہ اور گھڑی بھی دیکھی جاسکتی ہے۔
دونوں کے پسِ منظر پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصویر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں لی گئی ہے۔
مریم نواز اپنے شوہر کے ساتھ کوالالمپور میں واقع ایک تاریخی مندر کے باہر کھڑی ہیں جوکہ اپنی 272 سیڑھیوں اور 140 فٹ اونچے دیوقامت سنہری مجسمے کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے