لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر

رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے 9 مئی کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ 9 مئی واقعے کو پی ٹی آئی کو دبانے کےلیے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کےلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسد قیصر نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کیا ملک میں آئین معطل ہے؟ کیا یہ ملک آزاد ہے یا یہاں مارشل لاء لگا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں آپ کی پارٹی کا چیئرمین ہے، جرات کریں اور ہماری جماعت کے لوگوں کے پروڈکشن آرڈر جاری کرائیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کے 3 وزرائے اعظم ہیں، جن میں ایک شہباز شریف، دوسرا اسحاق ڈار اور تیسرا محسن نقوی ہے۔ سارا اختیار محسن نقوی کے پاس ہے، وہی اقتدار کی طاقت کا سرچشمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی خریداری کے معاملے پر بحث کےلیے دن مقرر کیا جائے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کیا وجہ ہے کہ ہمیں جلسے کرنے سے روکا جارہا ہے؟ پوچھتا ہوں کس قانون کے تحت ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

دوران خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کراچی سے منتخب ہونے والے ارکان قومی اسمبلی کو مسترد شدہ قرار دیا، ان ریمارکس پر ایم کیو ایم ارکان نے احتجاج کیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*