کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی نے رحیم یار خان میں پسند کی شادی کرلی۔
نکاح خواں کے مطابق عباس ٹاؤس کراچی کی رہائشی لڑکی نے رحیم یار خان میں پسند کی شادی کی۔
نکاح خواں کے مطابق لڑکی کا نکاح تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے پڑھایا ہے۔
نکاح خواں نے مزید کہا کہ لڑکی نے بتایا کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، میں اپنی مرضی سے شادی کر رہی ہوں۔
نکاح خواں نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رحیم یار خان آکر شادی کرنے والی لڑکی کے پاس ب فارم یا شناختی کارڈ نہیں تھا مگر وہ بالغ ہے۔
نکاح خواں نے کہا کہ لڑکی کو ماں باپ کے گھر واپس جانے کا کہا تو وہ نہ مانی، اُس نے بتایا کہ والدہ کسی بوڑھے شخص کو فروخت کرنا چاہتی ہیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ سچل کراچی میں 12 روز قبل لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایڈووکیٹ جاوید نے کہا کہ رحیم یار خان میں علاقہ مجسٹریٹ میں تحفظ کی درخواست دائر کردی
Loading...