گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں منعقدہ تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند دی۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ یہ جامعہ کراچی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دی جارہی ہے۔
Loading...