پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے، ایرانی صدر کی آمد کے موقع پر دونوں شہروں میں متعدد راستوں کو بند کیا جائے گا جبکہ عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ایران کے صدر کی آج لاہور آمد کے موقع پر متعدد سڑکیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔
پولیس کے مطابق رنگ روڈ آج صبح 6 بجے سے شام 3 بجے تک ہر قسم کی عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی، لاہور کے باہر سے آنے والی ٹریفک کو کالا شاہ کاکو سے موڑا جائے گا۔
دوسری جانب آج کراچی کی متعدد سڑکیں بھی سہ پہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک بند رکھی جائیں گی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شاہراہ فیصل ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند رہے گی، عام شہری گرومندر سے شاہراہ فیصل تک شاہراہ قائدین بھی استعمال نہیں کر پائیں گے۔
Loading...