پاکستانی اور ایرانی صدر کی ملاقات کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی ملاقات ایوانِ صدر اسلام آباد میں ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک نے مشترکہ مفاد کے مختلف شعبوں میں مزید باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کےلیے تجارتی میکنزم فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک نے خطے کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کےلیے مل کرکام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی امور بالخصوص مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
Loading...