کراچی میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  22 اپریل سے 28 اپریل تک شہر بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144نافذ کردی گئی، ڈرون اڑانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کل کراچی میں غیرملکی معززین کی آمد پر مختلف راستے بند کیے گئے ہیں۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر 2  منٹ کا اسٹاپ کریں گی۔

ترجمان ریلوے کے مطابق یہ سہولت صرف کل 23 اپریل کیلئے مہیا کی گئی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*