یوکرین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کا انخلا جاری

روس کے یوکرین پر حملون کے بعد یوکرین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کا انخلا جاری ہے۔

 300 سے زائد پاکستانی طلبہ نے پولینڈ یوکرین سرحد کے 8 چیک پوائنٹ عبور کیے، پولش سرحدی علاقوں سے پاکستانی طلبہ کو سفارت خانے کی بسوں میں وارسا ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔

یوکرین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ زمینی راستے سے پولینڈ میں داخل ہو رہے ہیں، کل شام تک تمام پاکستانی طلبہ پولینڈ پہنچ جائیں گے۔

خیال رہے کہ یوکرین میں روسی حملے کے بعد روسی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، کیف اور خار کیف میں کئی گھنٹوں کے سکون کے بعد پھر سے دھماکے سنے گئے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یوکرینی فضائیہ روسی فوج کے قافلوں پر ڈرون حملے کر رہی ہےجس سے نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*