ایران کا اسرائیل پر حملہ: 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائل داغ دیے، فوجی اڈے کو نقصان

ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دے دیا، ایران نے اسرائیل پر 200کے قریب ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے،جواب میں امریکا اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرائے ۔

ایران نے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے، ایرانی پاسدران انقلاب نے اسرائیل پر حملے کی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ایران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے 200 ڈورنز اسرائیلی علاقوں تک پہنچے، زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں ایرانی میزائلوں میں سے کچھ میزائلوں سے اسرائیل میں حملہ ہوا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ ایرانی ڈرونز سے جنوبی اسرائیل میں فوجی اڈے کو نقصان پہنچا،اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے میں ایک لڑکی زخمی ہوئی، خطرات ابھی ٹلے نہیں ، فورسزخطرات کا مقابلہ کررہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*