کمشنر کراچی نے شہر میں پتنگ اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے، جبکہ دفعہ 144 کے تحت پتنگ بنانے اور فروخت کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
پتنگوں کے حوالے سے جاری پابندی کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض عناصر نائلون اور دھات سے تیز دھار مانجھا بنارہے ہیں، ان افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ اس کاروبار میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، جبکہ پتنگ پر پابندی 30 مارچ سے 29 مئی تک رہے گی