پیٹرول نرخ میں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافے، ڈیزل میں کمی کا امکان

یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل کے پہلے 15 دن کے لیے پیٹرول مہنگا اور ڈیزل ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 دن کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 30 پیسے کی کمی متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری سے ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 31 مارچ کو حکومت کو بھجوائے گی۔

وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد وزارتِ خزانہ نوٹیفکیشن کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول، ڈیزل پر اس وقت 60 روپے فی لیٹر کی شرح سے لیوی وصول کر رہی ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں مزید اضافہ نہیں کیا جائے گا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “پیٹرول نرخ میں 9 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافے، ڈیزل میں کمی کا امکان

  1. JAB SUB KOCHH I, M , F K HUKOM PY HONA HY TO PHER HAMARY SEYASAT DAN KO BHE UN K MOLK MYN JA K HARAM KHORE KAR K TO DEKHA AYN

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*