معدے کے بغیر زندگی گزارنے والی فوڈ بلاگر انتقال کر گئیں

معدے کے بغیر زندگی گزارنے والی بھارتی فوڈ بلاگر نتاشا ڈِڈی 50 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

فوڈ بلاگر نتاشا ڈِڈی کے انتقال کی خبر ان کے شوہر نے  سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ اپنی اہلیہ نتاشا ڈِڈی کے انتقال کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں۔

فوڈ بلاگر نتاشا ڈِڈی نے 12 سال تک معدے کے بغیر زندگی گزاری تھی، انہوں نے اپنے کوکنگ چینل گٹلیس فوڈی کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو کھانا پکانے پر ٹپس دیں۔

نتاشا ڈِڈی کے مداحوں اور چاہنے والوں نے ان کے انتقال پر ان کی ہمت و حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور فوڈ بلاگر کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔

نتاشا ڈِڈی کھانا کیسے کھاتی تھیں؟
نتاشا ڈِڈی کو 2012ء میں معدے میں ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کے معدے کو سرجری (گیسٹریکٹومی) سے ہٹا دیا گیا تھا۔

گیسٹریکٹومی کے بعد ان کا نظام انہضام تبدیل ہو گیا تھا، معدے کے بغیر زندہ رہنے کے لیے طرز زندگی کو ایڈجسٹ کرنے اور مسلسل طبی انتظام کی ضرورت ہوتی ہے، چونکہ کھانا فوڈ پائپ سے براہ راست آنت تک جاتا ہے، اس لیے انہیں خارک کی سخت بدایات پر عمل کرنا پڑا تھا اور وقفے وقفے سے کم مقدار میں کھانا کھانا ہوتا تھا۔

نتاشا کو ڈمپنگ سنڈروم کی شدید تکلیف کا بھی سامنا تھا (جس میں کمزوری اور پیٹ میں تکلیف شامل تھی) وہ بہت تیزی سے نہیں کھاتی تھیں اور نہ ہی وہ زیادہ بھاری غذا لے سکتی تھیں۔

بلاگر کی آخری پوسٹ
بلاگر نے آخری پوسٹ 28 اگست 2023ء کو کی تھی، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی بیماری کے حوالے سے بتایا تھا اور ڈپریشن کے لیے مدد طلب کی تھی۔

اگرچہ نتاشا ڈِڈی تین مرتبہ کندھے کی سرجری سے بھی گزر چکی تھیں اس کے باوجود بھی انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے کھانا پکانے میں سکون اور خوشی محسوس کی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*