لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیے موٹرسائیکلوں پر حفاظتی وائر گارڈز نصب کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک پولیس اور سیفی وائر گارڈ کی پابندی کرنے کی ہدایت کی اور آبشار خدمت مرکز میں سیفٹی وائر گارڈ مہم کا آغاز کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم کیں اور موٹر بائیکس سواروں کو سیفٹی وائر گارڈ نہ اتارنے کی ہدایت بھی کی۔
اس کے علاوہ مریم نواز نے آبشار خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا، مختلف کاونٹرکا معائنہ سیلف آپریٹنگ سسٹم کا جائزہ بھی لیا اور آٹومیٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیور بھی کی۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل پر سیفٹی وائرز عوام کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں تاہم جنہوں نے سیفٹی وائرز نہیں لگائے تو اُن کا چالان نہیں کیا جائے گا۔
Loading...