نواب شاہ، زمین کے تنازع پر فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 8 زخمی

نوابشاہ (محمد انور شیخ / بیورو رپورٹ) نوابشاہ میں زمین کے تنازع پر فائرنک کے نتیجے میں 7؍ افراد ہلاک اور 8؍ زخمی ہوگئے، ٹھیکیدار عبدالغنی ڈاہری تھریشر مشین لیکر گندم کٹائی کیلئے پہنچا تو زمیندار سے تلخ کلامی ہوئی۔ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں واحد بخش میں ڈاہری برادری کے دو گروہوں کے درمیان زرعی زمین کے ٹھیکے کے تنازع پر فائرنگ میں7؍ افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8زخمی اسپتال داخل ہوگئے ۔ ایس ایس پی کے مطابق پبجو تھانے کی حدود میں واقع گاؤں واحد بخش ڈاہری میں زرعی زمین کے ٹھیکے کے تنازع میں ڈاہری برادری کے دو گروپ کے درمیان تنازع چل رہا تھا جو بڑھ کر خونی تصادم میں تبدیل ہوا انہوں نے کہا کہ اتوار کو ٹھیکیدار عبدالغنی ڈاہری اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھریشر مشین لے کر گندم کی فصل کی کٹائی کے لیے پہنچے تو زمیندار مبین ڈاہری کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد دونوں گروپ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں عبدالغنی ڈاہری،محمد مبین ڈاہری ، محمد ابراہیم ڈاہری ،روشن ڈاہری مختیارڈاہری ، مراد ڈاہری اور بشر ملاح جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال داخل کیا گیا جن میں سعید خان ڈاہری ،غلام رسول ، غلام قادر، نبی بخش ، غلام شبیر ڈاہری اور دیگر شامل ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*