
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سینیئر صحافی محسن بیگ کی ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرلی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وقار حسین گوندل نے ملزم محسن بیگ کی بعداز گرفتاری درخواست کی ضمانت منظور کی۔
ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ نے ناجائز اسلحہ کا مقدمہ نمبر 87 درج کیا تھا۔
وکیل صفائی نے کہاکہ مقدمے میں لگی دفعہ قابل ضمانت جرم ہے لہٰذا ملزم محسن بیگ کی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ملزم محسن بیگ کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔