تینوں اہلیہ میں سے اقرار کو سب سے زیادہ محبت کس سے؟

پاکستانی صحافت کا بڑا نام اقرار الحسن اپنی تینوں بیویوں میں سے سب سے زیادہ کس سے محبت کرتے ہیں ۔

صحافی و اینکر اقرار الحسن نے حال ہی میں اپنی پہلی اہلیہ قرۃ العین کیساتھ نجی ٹی وی کے انٹرویو پروگرام میں شرکت کی اور کھل کر اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

دورانِ انٹرویو اقرار الحسن نے پوری دنیا کے سامنے تسلیم کیا کہ اگر وہ ماں باپ اور بیٹے پہلاج کے بعد کسی سے محبت کرتے ہیں تو وہ ہے ان کی پہلی اہلیہ قرۃ العین ہیں، ساتھ ہی ساتھ اپنی اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آج میں یہ بات اس لیے نہیں کر رہا کہ یہ میرے سامنے بیٹھی ہیں بلکہ مجھے ان سے محبت سب سے زیادہ اس لیے بھی ہے کیو نکہ یہ میری پہلی محبت ہیں۔

مذکورہ موضوع پر ہی گفتگو کرتے ہوئے اقرار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ قرۃ العین کی اچھی بات یہ ہے کہ یہ کبھی روک ٹوک نہیں کرتیں، یہ میری خوشی میں خوش ہیں اور انہیں کبھی یہ بھی نہیں ہوتا ہے کہ لازمی میرے ساتھ وقت گزارو اگر میں دوستوں میں ہوں ، دفتر میں مصروف ہوں یا پھر کسی اور چیز میں مصروف ہوں تو میری صورتحال سمجھتی ہیں جو مجھے سب سے اچھا لگتا ہے

شوہر اقرار کے منہ سے اپنے لیے تعریفیں سن کر قرۃ العین نے بھی دنیا بھر سے اپنے چاہنے والوں کو پہلی مرتبہ یہ بتا ڈالا کہ اقرار کی آواز مجھے بہت پسند ہے اور ان کی آواز سنتے ہی میں ان کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھی باقی چہرہ تو بس ان کا ٹھیک ٹھاک ہی ہے۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن نے شادیاں کر رکھی ہیں، ان کی پہلی اہلیہ کا نام  قرۃ العین، دوسری کا فرح اور تیسرا اہلیہ کا نام عروسہ خان ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*