
کراچی: سمندر میں ڈوبنے والے مزید 3 ماہی گیروں کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔ ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے ۔
فشرمینز ذرائع کے مطابق کراچی کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے مزید 3 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں، جن میں سے ایک کو کیٹی بندر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ مزید 2 لاشوں کو آج شام منتقل کردیا جائے گا۔ ماہی گیروں کی لاشیں رات گئے تک ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے کراچی پہنچیں گی۔
ڈوب کر لاپتا ہونے والے 14 میں سے 13 ماہی گیروں کی لاشیں اب تک مل چکی ہیں جب کہ ایک لاپتا ماہی گیر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔