
چمن میں پاک افغان سرحد باب دوستی سرحدی تنازعہ پر آمدورفت کیلئے مکمل بند کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز معمولی چھڑپوں کے بعد پاک افغان سرحد مکمل طور پر افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے بند کردی گئی ہے۔
سرحد کی بندش کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد پھنس گئی ہے جبکہ تجارتی سرگرمیاں بھی مکمل معطل ہیں۔