پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شدید زخمی

صوبہ خیبرپختوانخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خان بہادر نامی پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا ہے۔

پ

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان دنیا کے دو ممالک ہیں جہاں پر ابھی بھی پولیو وائرس کی تلوار بچوں کے سروں پر منڈلا رہی ہے اور پولیو کیسز سامنے آرہے ہیں جس کی وجہ سے فوری طور پر پولیو وائرس کے خاتمے کی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو پولیو سے پاک کیا جاسکے۔

پولیو سے پانچ سال تک کے عمر کے بچے متاثر ہوتے ہیں، اس بیماری سے بچے عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتے ہیں، حتیٰ کہ بچوں کی موت بھی واقع ہو جاتی ہے۔

 اس موذی مرض سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے، پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلوا کر اس موذی وائرس کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔

بار بار پولیو قطرے پلوانے سے دنیا کے تمام ممالک پولیو سے پاک ہو چکے ہیں، انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*