
بھارتی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے سابقہ شوہر عادل خان کی ریئیلیٹی شو بگ باس کے 12ویں سیزن میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کرنے والی اداکارہ سومی خان سے شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل خان نے بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں سومی خان سے دوسری شادی کرلی ہے۔
خیال رہے کہ سومی خان بگ باس کے 12ویں سیزن میں جلوہ گرہوئی تھیں اور ان کے ساتھ انکی بڑی بہن صبا خان بھی شو کا حصہ بنی تھیں۔
شو میں سومی خان کا نام اُس سیزن میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کرنے والے وکیل رومِل چوہدری کے ساتھ جڑ گیا تھا جبکہ دونوں ایک دوسرے کو اچھا دوست ہی کہہ رہے تھے۔
دونوں کی دوستی پر اٹھنے والے سوالات کا انکشاف ’فیملی ویک‘ میں آنے والی رومل چوہدری کی اہلیہ اور سومی خان کی بہن صبا خان نے کیا جس کے بعد دونوں نے دوستی ختم کرلی تھی۔
سومی خان کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہے جن کا نام اب عادل خان کی دوسری اہلیہ کے طور پر زیرِ گردش ہے۔
واضح رہے کہ عادل خان نے 29 مئی 2022 میں راکھی ساونت کو مسلمان کرنے کے بعد نکاح کیا تھا اور اس کا انکشاف راکھی ساونت نے 2023 میں کیا۔ مگر ان کی شادی پہلے دن سے ہی تنازعات کا شکار رہی۔ کبھی یہ سننے میں آیا کہ عادل کے گھر والے راکھی کو قبول نہیں کر رہے تو کبھی یہ سننے میں آیا کہ عادل درانی کے دیگر لڑکیوں کیساتھ بھی تعلقات تھے جس وجہ سے ان کی شادی ختم ہوگئی اور پھر دونوں کی جانب سے الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے سبب عادل کو جیل بھی ہوئی