لاہور: عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل

لاہور میں عربی رسم الخط والا لباس پہننے پر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر سیل کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ تھانا اچھرہ میں درج کیا گیا، مقدمہ چند نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ درج کرنے کے بعد ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے۔ خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ چند دن پہلے اچھرہ بازار میں پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی خاتون کو ایس ڈی پی او گلبرگ لاہور اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچایا تھا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*