کراچی میں کل سے بارش اور ژالہ باری کا امکان

کراچی میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل صبح سے ہفتے کی رات تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ ملیر، ایئر پورٹ، گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن اور گڈاپ میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں ژالہ باری کا امکان 20 سے 30 فیصد ہے۔ شہر میں ٹھنڈی اور خشک ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں کیچ کے قریب گرج چمک کی نشاندہی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ ایک انتہائی شدت کی گرج چمک ہے، کیچ اور اطراف کے علاقوں کے لوگ گرج چمک کے دوران محتاط رہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*