ہر رات کتنے گھنٹے کی نیند اچھی صحت کے لیے ضروری ہے؟

نیند ہماری زندگی کا وہ حصہ ہے جو ہماری شخصیت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

نیند کی کمی صرف تھکاوٹ کا باعث نہیں بنتی بلکہ اس سے صحت اور ذہن پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مگر بیشتر افراد کو یہ علم ہی نہیں ہوتا کہ انہیں روزانہ کتنے گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہر فرد کو کتنے گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے؟
کیا 6 گھنٹے کی نیند ایک بالغ فرد کے لیے کافی ہوتی ہے؟ اس سوال کا مختصر جواب ہے نہیں۔

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ Prevention نے ہر رات کم از کم 7 گھنٹے نیند کی سفارش کی ہے۔

مگر ہر رات 8 گھنٹے نیند کو مثالی تصور کیا جاتا ہے۔

طبی ماہرین نے ہر عمر کے افراد کے دورانیے کے بارے میں بتایا ہے۔

نومولود بچوں کے لیے 14 سے 17 گھنٹے، 4 سے 12 ماہ کے بچوں کے لیے 12 سے 16 گھنٹے، ایک سے 2 سال کے بچوں کے لیے 11 سے 14 گھنٹے، 3 سے 5 سال کے بچوں کے لیے 10 سے 13 گھنٹے جبکہ 6 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے 9 سے 12 گھنٹے نیند کا مشورہ دیا گیا ہے۔

13 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے 8 سے 10 گھنٹے، 18 سے 64 سال کے افراد کے لیے 7 سے 9 گھنٹے جبکہ 65 یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے 7 سے 8 گھنٹے نیند بہترین تصور کی جاتی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*