سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا پیغام پاکستان مہم چلانے کا فیصلہ

ہمیں نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے, نعمان احسن, ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی


کراچی(اسٹاف رپورٹر)

سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نعمان احسن نے کہا ہے کہ نو جوان نسل کو قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے روشناس کرانے کے لیئے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پیغام پاکستان مہم چلانے کا  فیصلہ کر لیا ہے یہ مہم پورے صوبے  میں چلارہے ہیں اس مہم میں ہمیں نوجوانوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنا ہے،اس مہم میں کھیل، مباحثے ،مشاعرے، ورکشاپ سمیت مختلف سرگرمیاں ہونگی ،صوبائی ایچ ای سی اس مہم کی سرپرستی کر رہی ہے،ماضی میں صرف جامعات کو ترجیح دی گئی مگر پیغام پاکستان کی چھتری تلے ہم نے دینی مدارس کو بھی لے لیا ہےمدارس اور جامعات کے طلبا کے درمیان رابطوں کو بھی بڑھایا جائے گا ،جس سے مدارس اور جامعات میں زیر تعلیم طلبہ میں جو خلا ہے اسے ختم کیا جائے گا،طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کے لیئے پیغام پاکستان کی یہمہم کار آمد ثابت ہوگی،ہم نے سندھ کی سطح پر مختلف پروگرامات ترتیب دیے ہیں ،مدارس اور جامعات کے طلبا ان پروگرامات میں حصہ لینگے ،دشمن ملک مختلف طریقوں سے نوجوانوں کو گمراہ کررہے ہیں ،ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں تمام طبقات میں ہم آہنگی کی کی ضرورت ہے ،پیغام پاکستان مہم نوجوانوں کو ایک مثبت سرگرمی فراہم کرے گی،انہوں نے کہا کہ منفی پروپگینڈے کے خاتمے کے لیے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد ضروری ہے ،تحریک پاکستان میں قربانیاں دینے والی جنریشن 76سال بعد آخری ممرحلے میں ہے  ہماری نئی نسل کو پاکستان کے قیام سمیت ہماری تاریخ سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے،ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم نافذ ہورہا ہے وہ بھی اس مہم میں مددگار ثابت ہوگا ،
پیغام پاکستان کے پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کو اس مہم کا حصہ بنائینگے،انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال ہمیں اپنے روٹس سے جڑے رکھنے کے لیئے ضروری ہے نئی نسل خاصکر جامعات اور مدارس کے طلبہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں،انہیں اویک مثبت راستے پر چلنے کے لیئے پیغام پاکستان پروگرام انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*