پی ایس ایل 9: بابر کی سنچری، پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 202 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔ زلمی کے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری بنائی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس پر زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 201 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔

کپتان بابراعظم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔ انھوں نے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر 111 رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب 38 ، پال والٹر 19 اور، آصف علی 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*