بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہوگا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا۔ عدالتیں اور نیب سب کچھ تباہ کیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا اور پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے ہیں، کمشنر کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، اب سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے
Loading...