ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا عمان کا دورہ


رئیر ایڈمرل امتیاز علی نے وفد کے ہمراہ رائل اومان پولیس ROPCG کمانڈ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا


اسٹاف بریگیڈیئر (انجینئر) علی سیف خلفان المقابلی کمانڈر ROPCG نے پی ایم ایس اے کی کوششوں کو سراہا


کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی رئیر ایڈمرل امتیاز علی نے عمان کا دورہ کیا,وفد نے ڈی جی پی ایم ایس اے ریئر ایڈمرل امتیاز علی SI(M) T.Bt&BAR کی قیادت میں مسقط، عمان میں رائل اومان پولیس ROPCG کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق اسٹاف بریگیڈیئر (انجینئر) علی سیف خلفان المقابلی کمانڈر ROPCG نے پاکستان کے تمام میری ٹائم زونز میں موثر قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے PMSA کی کوششوں کو سراہا, دونوں تنظیموں کے کمانڈرز نے باہمی دلچسپی کے شعبوں یعنی میری ٹائم سیفٹی اور سیکیورٹی میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں تنظیموں کے درمیان ایم او یو کے مجموعی دائرہ کار کے تحت منظم سمندری جرائم کے خلاف اور سمندری ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال ہوا۔پی ایم ایس اے کے وفد نے آپریشنل تیاری کا مشاہدہ کرنے کے لیے آر او پی سی جی فلیٹ یونٹس/ جہازوں کا دورہ کیا۔میجر جنرل عبداللہ بن علی الحارتھی ڈپٹی آئی جی پولیس اینڈ کسٹمز برائے آپریشنز اور میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر (ایم ایس سی)، عمان سے ملاقات کی تاکہ باہمی تعاون اور معلومات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔دورے کے موقع پر، ڈی جی پی ایم ایس اے نے عمان میں پاکستان کے سفیر ایچ۔ای مسٹر. عمران علی سے ملاقات کی۔ سفیر نے محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے اور دوسرے دوست ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو بڑھانے میں PMSA کی کوششوں کو سراہا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*