
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر کریم سینٹر کے قریب عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ پر قابو پالیا،آگ شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کے تار اور میٹرز میں بھڑکی تھی جس پرفائر بریگیڈ عملہ نے فوری طورپر قابو پالیا۔