الیکشن کمیشن کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات کی تحقیقات کیلیے کمیٹٰ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے معزز اراکین شریک ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے قائم کی جانے والی کمیٹی کی صدارت سینئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے جبکہ کمیٹی میں سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔



کمیٹی راولپنڈی کے ضلعی ریٹرننگ افسران اور متعلقہ ریٹرننگ افسران کے بیانات قلم بند کر کے تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی کاروائی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*