کراچی: پوش علاقے میں چیتے کو گاڑی میں سیر کرانے کی ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے پوش علاقے میں لگژری گاڑی میں چیتے کو سیر کرانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں  چیتے کو کارکی اگلی نشست پر بیٹھا دیکھاجاسکتا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وائلڈ لائف حکام کا کہناہے کہ ویڈیو سےمتعلق کارروائی کرنے  کے لیے شواہد  اکٹھا کررہے ہیں تاہم اب تک علاقے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق چیتے یا کسی خونخوار جانورکو اس طریقےسےگھمانےکی اجازت نہیں  اور  خلاف  ورزی کرنے پر 5 لاکھ جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*