فیڈرل بی ایریا میں معصوم بچے کو شکایت کرنے پر گھر میں رہنے والے اسکے کمسن کزن نے سبزی کاٹنے والی چھری سے زبح کرکے قتل کیا ملزم کو گرفتار کرلیا


رپورٹ راﺅ عمران

فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ ابان کو قتل کرنے والے مقتول کے15 سالہ کزن کو پولیس نے گرفتار کر لیا ملزم نے شکایت کرنے پر سبزی کاتنے والی چھری سے معسوم بچے کو قتل کیا ۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق 15 سالہ کزن صفیان نے شکایتیں لگانے پر ابان کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزم اور مقتول گھر میں ساتھ رہتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم پر پہلے روز سے شک تھا، پولیس ٹیمیں 24 گھنٹے کیس پر کام کر رہی تھی۔اتل نے پولیس کو دیے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، پچھلی گلی سے لے کر پارک سے ہوتا ہوا گیا اور دھوبی گھاٹ میں قتل کیا، مین گیٹ سے ہوتا ہوا جھاڑیوں تک گیا تھا۔ملزم نے بتایا کہ ابان میری شکایتیں لگاتا تھا اور ماموں مجھے ڈانٹتے تھے، کچن کی چھری سے ابان کو قتل کیا اور پھر چھری دھو کر واپس کچن میں رکھ دی

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*