کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کیلئے ایس ایس یو کی نفری تعینات

کراچی میں اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے اہلکار  تعینات کردیے گئے۔

ڈی آئی جی ایس ایس  یو مقصود میمن نے بتایا کہ شہر میں ایس ایس یو کی تعیناتی وزیراعلیٰ  کے حکم پر کی گئی ہے اور اسٹریٹ کرائم کے ہاٹ اسپاٹس پر ایس ایس یوکی نفری گشت کررہی ہے۔

ڈی آئی جی کےمطابق ایس ایس یو کے اہلکار ہاٹ اسپاٹس پر اسنیپ چیکنگ بھی کررہے ہیں جب کہ مددگارون فائیوکو بھی متحرک کردیا گیا ہے اور  انہیں مرکزی شاہراہوں پر رہنے کا حکم  دیا گیا ہے۔

مقصود  میمن کا  کہنا تھا کہ 20 گاڑیوں اور 15 موٹرسائیکلوں پر ایس ایس یونفری نےکام شروع کردیا ہے جب کہ ایس ایس یو کمانڈوز کواسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*