ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

پشاور میں بھی پولنگ شروع ہونے سے پہلے موبائل سروس متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

پشاور کے علاقے صدر، نوتھیہ اور گلبرگ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ سکھر، حیدرآباد، جعفرآباد، لکی مروت گوجرانوالہ، ملتان اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہو گئی ہے۔

حافظ آباد، راجن پور، جیکب آباد، مٹیاری، ٹھٹہ اور میرپورخاص میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*