محکمہ تعلیم ضلع وسطی میں الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی


الیکشن سے چند روز قبل جونیئر خاتون کا بطور ایچ ایم دوسرے اسکول میں تبادلہ

گریڈ 17 کی شازیہ عظمت کو گریڈ 20 کا لک آفٹر چارج دے دیا گیا

دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کے سینئر اساتذہ نظر انداز،،،
الیکشن کمیشن کے احکامات کی بھی خلاف ورزی

کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

کراچی میں ڈائریکٹر اسکولز کراچی ریجن نے الیکشن کمیشن کے قوانین کو ہوا میں اڑا دیا، الیکشن سے چند روز قبل جونیئر خاتون ایچ ایم کو گریڈ بیس کی پوسٹ پر خلاف ضابطہ چارج دیدیا گیا، واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کسی بھی قسم کے تقرر و تبادلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، تفصیلات کے مطابق شازیہ عظمت نامی خاتون جو کہ چلڈرن آئیڈیل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول کیمپس موسیٰ کالونی فیڈرل بی ایریا میں تعینات تھیں انھیں اچانک دہلی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول میں ہیڈ مسٹریس کا لک آفٹر چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ دہلی اسکول کے مستقل ہیڈ ماسٹر کا چند ماہ قبل تبادلہ کردیا گیا تھا جس کے بعد سے یہ سیٹ خالی تھی، اس خالی سیٹ پر گریڈ اٹھارہ کے ایک استاد کو لک آفٹر چارج سونپا گیا تھا لیکن یکم فروری کو ڈائریکٹر اسکولز کراچی سے جاری ہونیوالے ایک نوٹیفیکشن میں شازیہ عظمت کو دہلی اسکول میں تعینات کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ شازیہ عظمت نے تاحال جوائننگ رپورٹ نہیں دی ہے جبکہ لیٹر کے ذریعے اسکول پہنچ کر چارج سنبھال لیا ہے اور ماسٹر رول بھی اپنے ہیڈ اوور، کر لیا ہے، واضح رہے کہ شازیہ عظمت کےرویہ، ناروا سلوک کے خلاف آئیڈیل اسکول کے متعدد اساتذہ نے محکمہ تعلیم کو درخواستیں لکھی ہیں جن کے خلاف تاحال کوئی انکوائری نہیں کی گئی ، اساتذہ کی جانب سے دی گئی درخواستوں کے مطابق شازیہ عظمت والدین اور طلبہ کے سامنے اساتذہ کی تذلیل کرتی ہیں اور من پسند ٹیچرز کو پروموٹ کرتی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شازیہ عظمت کو محکمہ تعلیم ضلع وسطی کے چند بااثر افراد کی سرپرستی حاصل ہے جبکہ ڈائریکٹر اسکولز کے ذریعے تبادلے کا یہ نوٹیفیکشن جاری کروایا گیا ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*