انٹربورڈ کراچی/ مالی بے ضابطگیوں، نتائج میں ردو بدل کا اسکینڈل

انکوائری کمیٹی نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو گمراہ کردیا

ایسے افسران کے خلاف بھی کاروائی کی سفارش کردی گئی جو سات سالوں سے پوسٹنگ پر ہی نہیں تھے

محمد عمران خان چشتی اور عبد الحارث فاروقی کو ذاتی انتقام کا نشانہ بنادیا گیا

نتائج تبدیلی میں ملوث افسران میں ڈاکٹر سعید الدین، پروفیسر نسیم میمن اور اسلم چوہان سمیت دیگر شامل ہیں

کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نتائج میں ردو بدل اور مالی بے ضابطگیوں پر پیش کی گئی رپورٹ میں نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو گمراہ کردیا گیا، انکوائری کمیٹی نے نتائج ردو بدل میں ملوث افراد کے ساتھ ایسے افسران اور ملازمین کے خلاف بھی کاروائی کی سفارش کردی جن کا اس عمل سے دور دور تک کوئی تعلق ہی نہیں، واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ میں گریڈ انیس کے سینئیر موسٹ افسر محمد عمران چشتی جنھیں گذشتہ سات سال سے پوسٹنگ ہی نہیں دی گئی اور نا ہی وہ کسی امتحانی یا انتظامی عمل میں شامل رہے انکے خلاف بھی کمیٹی نے کاروائی کی سفارش کی ہے جبکہ اسی طرح انٹربورڈ کے گریڈ اٹھارہ کے افسر عبد الحارث فاروقی کانام بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ عبد الحارث فاروقی کا بھی گزشتہ کئی سالوں سے امتحانی عمل سے کوئی تعلق نہیں رہا سابقہ چئیرمین انٹربورڈ ڈاکٹر سعید الدین جوکہ نتائج تبدیلی میں ملوث ہیں انھوں نے اپنے دور میں حارث فاروقی کو ذاتی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے انکی اصل پوسٹ سے محروم رکھا، ذرائع کے مطابق محمد عمران خان چشتی کو سابق سندھ حکومت کی اہم شخصیت نے ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا ہے اور کمیٹی کے ذریعے موجودہ وزیر اعلی کو گمراہ کیا گیا ہے

،نگراں حکومت نے بھی کمشنر کراچی کی بطور چئیرمین انٹربورڈ تعیناتی کے بعد سیکریٹری اور ناظم امتحانات کی سیٹ پر سینئر کی تعیناتی کی بجائے جونیئر افسران کو تعینات کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ محمد عمران خان چشتی اور عبد الحارث فاروقی کو تاحال سابق حکومتی شخصیات اور افسران نے تعیناتی سے محروم رکھا اور ان افسران کا مالی بے ضابطگیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے
کمیٹی میں شامل چئیرمین چیف منسٹر انسپکشن رفیق بھٹو، اسپیشل سیکریٹری محکمہ خزانہ شاہ میر بھٹو اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہزاد عباسی نے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کو نتائج تبدیلی اور بے ضابطگیوں کے ذمہ داران کے خلاف تادیبی کاروائی اور مجرمانہ کاروائی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غبن کیے گئے فنڈز اور وسائل درست مارک اپ کے ساتھ وصول کرنے کی سفارش کی ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*