طوفانی بارش کے بعد کراچی ڈوب گیا
انتخابی مہم بھی بارش میں بہہ گئی
شہر میں سیلاب کی کیفیت شہری اداروں کے افسر چھٹی مناتے رہے



رپورٹ رائو عمران

شہر میں ایک گھنٹے کی طوفانی بارش کے بعد کراچی ڈوب گیا انتخابی مہم بھی بارش میں بہہ گئی طوفانی بارش کی پیشگوئی ہونے کے باوجود شہری اداروں میں کوئی ایمرجنسی نافز نہیں کی گئی شہر کے پوش علاقوں ڈیفنس کلفٹن پی ای سی ایچ سوسائٹی سمیت 120سے زائد آبادیوں میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا نالوں۔کی صفائی نہ ہونے کی وجہ نالوں میں طغیانی آگئی شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی تھیں بارش کی پہلی پھوار پڑتے ہی نصف سے زائد شہر کی بجلی بند ہوگئی تفصیلات کے مطابق شہر میں دو روز سے ہلکی بوندا باندی کے بعد ہفتے کی شب ایک سے ڈیڈھ گھنٹے جاری رہنے والی طوفانی بارش نے تباہی مچادی شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے محکمہ۔موسمیات کی وارننگ کے باوجود سندھ حکومت اور شیری حکومت نے کوئی رین ایمرجنسی نہیں لگائی شہری اداروں کے افسر چھٹی مناتے رہے جمعرات کی رات ،آٹھ بجے شروع ہونیوالی بارش کے بعد کراچی ڈوب گیا سرجانی نیو کراچی ۔اورنگی ملیر گلشن اقبال ۔بفرزون بلدیہ کی کچی آبادیو ں کے علاوہ پوش علاقے کراچی ایڈمن ۔پی ای سی ایچ سوسائٹی ڈیفنس کلفٹن
گلستان جوہر کے علاقوں میں نالوں میں طغیانی آنے سے بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جسکے باعث بنگلوں کا فرنیچر اور الیکٹرانک سامان ریلے میں ڈوب گیا کروڑوں روپے کا نفصان ہوا شہر کی اہم سڑکیں شارع فیصل ایم اے جناح روڈ شہید ملت ایکسپریس وے تالاب کا منظر پیش کررہی تھیں گاڑیاں پانی میں تیر رہی تھیں جبکہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام تھا شہر میں ہزاروں شادی کی تفریبات بھی بارش سے متاثر ہوئیشہر کے مختلف علاقوں ملیر شاہ فیصل ایئرپورٹ نارتھ ناظم ناظم اباد لیاقت اباد بفر زون
فیڈرل بی ایریا گارڈن صدر ۔نیول سمیت دیگر علاقوں میں انتخابی مہم۔بھی بارش میں بہہ گئی بارش کے بعد بچلی۔کی سپلائی بھی معطل ہوئی ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں ۔ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز ، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز، سے دور رہیں۔ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں ۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے ۔ کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ پر ہے

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*