
نیو کراچی میں سیاسی جماعتوں کے جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ایم کیو ایم کے کارکن محمد شاہد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں پیپلز پارٹی کے 6 کارکن اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات نیو کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، ایک زخمی بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔