دن بعد وزیراعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ، دھرنا دیں گے، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے انٹر سال اول کے متنازع نتائج کو درست کرنے کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ مقبول باقر کو دی گئی ڈیڈ لائن 30جنوری کو پوری ہونے کے بعد اعلان کیا ہے کہ ہم 2دن بعد بھرپور تیاری کے ساتھ متاثرہ طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کے ہمراہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے اور دھرنا دیں گے، ہم نے انٹر سال اول کے نتائج کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک تفصیلی خط بھی ارسال کردیا ہے جس میں تمام حقائق اور متاثرہ طلبہ کے میٹرک کا ریکارڈ بھی موجود ہے، ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی سروے کے مطابق جماعت اسلامی کراچی سے بھاری اکثریت کے ساتھ جیت رہی ہے اور ایم کیو ایم،پیپلزپارٹی مسلسل غیر مقبول ہورہی ہیں لیکن اگر زبردستی ان پارٹیوں کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ عمل حب الوطنی نہیں بلکہ ملک دشمنی ہوگااور چوروں وڈاکوؤں کا ساتھ دینا ہوگا، 8فروری کو عام انتخابات کے دن جیت عوامی امنگوں کے مطابق ہوگی،جماعت اسلامی نے ناظم آباد میں انتخابی مہم کے دوران ہونے والے افسوسناک اور پرتشددواقعے، شہر میں امن و امان کی صورتحال، کھلے عام اسلحے کی نمائش پر الیکشن کمیشن کی خاموشی کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط ارسال کیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*