بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے پاکستان کے لیے بُری خبر آئی ہے۔ عالمی ادارے نے پاکستانی معیشت کی شرحِ نمود کے لیے پیش گوئی میں 0.5 فیصد کمی کردی ہے۔ پہلے یہ شرح ڈھائی فیصد تھی۔
دنیا بھر کی معیشتوں کے لیے ممکنہ منظرنامے سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اکتوبر 2023 میں کہا تھا کہ 2024 میں پاکستان کی شرحِ نمو ڈھائی فیصد رہے گی۔
آئی ایم ایف نے 2024 کے لیے عالمی شرحِ نمو 3.1 مقرر کی تھی جبکہ 2025 کے لیے یہ شرح 3.2 طے کی گئی تھی۔ 2024-25 کے لیے آئی ایم ایف کی پیش گوئی تاریخی 3.8 فیصد سے کم تھی۔ یہ پیش گوئی سینٹرل بینک پالیسی ریٹ کے اضافے، مالیاتی سپورٹ واپس لیے جانے اور پیداوار کی گرتی ہوئی شرح کے تناظر میں تھی۔ متعدد خطوں میں افراطِ زر کی شرح انداز سے زیادہ تیزی سے گر رہی ہے۔ ایک طرف رسد سے متعلق مسائل برقرار ہیں اور دوسری طرف زری پالیسی کے حوالے سے نئی حدود مقرر کی جارہی ہیں۔
آئی ایم ایف نے 2024 کے لیے افراطِ زر میں 5.8 فیصد اضافے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔ 2025 کے لیے یہ پیش گوئی 4.4 فیصد ہے
Loading...